سپریم کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی

Published on January 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 141)      No Comments

اسلام آباد(یواین پی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔عدالت کے رو برودرخواست میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ آرڈیننس بنیادی حقوق کی متعددشقوں کے منافی ہے، حکومت کانیب ترمیمی آرڈیننس قانون کی حکمرانی کے منافی ہے،درخواست میں مزید کہاگیاہے کہ نیب آرڈیننس معاشرے میں تقسیم پیداکرنے کی سازش ہے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 کوکالعدم قراردیاجائے۔عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کیخلاف درخواست اعتراض لگا کرواپس کردی، درخواست گزار فرخ نواز بھٹی نے متعلقہ فورم سے رجوع نہیں کیا ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme