آج سے یخ بستہ ہوائیں تھمنے کا امکان، چند علاقوں میں بوندا باندی

Published on January 3, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 366)      No Comments

کراچی: (یواین پی)شہر میں دوسرے روز بھی سرد سائبرین ہوائیں غالب رہیں، چند علاقوں میں بوندا باندی کی وجہ سے سردی میں اضافہ رہا جب کہ جمعرات کو کم سے کم پارہ پانچویں روز بھی 9ڈگری ریکارڈ ہوا۔آج بروز جمعے سے یخ بستہ ہوائیں تھمنے کا امکان ہے، جمعرات کو دوسرے روز بھی شہر میں معمول سے تیز سائبرین ہواؤں کے جھکڑ چلے،جس کی زیادہ سے زیادہ رفتار 40 کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،صبح کے وقت شہر کے مختلف علاقوں کورنگی،کراچی ایئرپورٹ،ملیر، ملحقہ علاقوں میں بونداباندی ہوئی جس کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ دیکھا گیا۔جمعرات کو دن کے وقت مطلع جذوی ابرآلود رہنے کی وجہ سے خاصی خنکی محسوس کی گئی،کم سے کم پارہ پانچویں روزبھی 9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہرکا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت گذشتہ روز کے مقابلے میں 2 ڈگری اضافے سے 22.4ڈگری ریکارڈ ہوا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صبح کے وقت ہوا میں نمی کاتناسب 35فیصد جبکہ شام کے وقت 21فیصد ریکارڈ ہوا ۔چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کے مطابق آج جمعے کو سرد ہواؤں کی رفتارگذشتہ دو روز کے مقابلے میں قدرے کم ہونے کی توقع ہے،آج 20کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں،تاہم صبح کے وقت پارہ کم رہنے کی توقع ہے۔چیف میٹرولوجسٹ کے مطابق ہفتے اور اتوارکوموجودہ سردی کی لہر میں کمی کے بعد موسم معتدل ہوسکتا ہے،تاہم 6جنوری سے سرد ہواؤں کا ایک نیا سلسلہ شہر کا رخ کرے گا،جو 9جنوری تک برقراررہ سکتا ہے،اس دوران حالیہ سردی کی لہر جیسی صورتحال پیدا ہونے کی توقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج شہر کا مطلع جزوی ابر آلود رہنے جبکہ کم سے کم پارہ 8سے10ڈگری کے درمیان رہنے کی توقع ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题