اس وقت لندن کا موسم پاکستان کے موسم سے “ہم اہنگ “ہو چکا ہے حافظ حسین احمد

Published on May 12, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 148)      No Comments

کوئٹہ(یو این پی)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے سینئیر رہنما اور ممتاز پارلیمنٹرین حافظ حسین احمد نے کہا کہ ایک بار پھر مئی کے مہینے میں نومبر کے معاملات بارے لندن میں مشاورت کی ضرورت درپیش ھے -وہ بدھ کو اپنی رہائشگاہ جامعہ مطلع العلوم میں میڈیا سے گفتگو کررھے تھے انھوں نے کہا کہ اب ” بلا ” کو نکالنے اور “شہباز ” کو لا نے کے بعد اب بھی آصل مسئلہ “نومبر ” میں موسم اور “وغیرہ ” کی تبدیلی کا ھی ھے-چونکہ اس وقت لندن کا موسم باکستان کے “نومبر میں آمدہ موسم سے” ھم آھنگ” ھوچکا ھے- اس مشکل کے حل کیلئے شاید وھاں کا سفر ناگزیر تھا- کیونکہ آس سے قبل میاں نواز شریف نے اپنی حکومت گرانے کے ذمہ دار آرمی چیف جنرل باجوہ کو قرار دیتے کے باوجود آنہوں نےتو انتہائی وسیع الظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے معزز اور محترم قائدین کو پاکستان سے اسی طرح لندن بلاکر اور کلام مجید پہ حلف دلا کر آرمی چیف جنرل باجوہ کی ملازمت میں توسیع کا تاریخی فیصلہ فرمایا تھا- اور یقینا محترم میاں نوازشریف ماضی میں جن شخصیات کو علی الاعلان اپنا دشمن قراردیتے تھے جیسے جناب آصف علی زرداری ، مولانا فضل الرحمن، اور آرمی چیف جنرل باجوہ اور بغض سے بھرے جج صاحبان وغیرہ وغیرہ لیکن یہ انکا بڑا پن ھے جس کی تعریف کرنی پڑتی ھے-ک وہ ضرورت کے وقت دشمن تک کو دوست اور مفادات کے حوالے سے اپنے سگے بھائی تک کو “برادر یوسف ” بنا دیتے ھیں-ایک سوال کے جواب میں انہوں نےکہا کہ اب لندن میں طے شدہ فیصلوں پر بی-ڈی-ایم تو فورا انگوٹھا لگا دے گی البتہ پیپلزپارٹی-اے-این-پی سمیت مشترکہ حکومت میں شامل پارٹیوں اور شخصیات کو یقیناجائز تحفظات ھوسکتے ھیں-

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes