ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔ یوسف رضاگیلانی

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 399)      No Comments

\"1\"
اسلام آباد۔۔۔ سابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردی کاخاتمہ مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے۔میجرجہانزیب نے اپنا آج ہمارے کل کیلئے قربان کیا۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز پشاور میں شہید ہونیوالے میجرجہانزیب کی رہائش گاہ پران کے اہلخانہ سے اظہارتعزیت کے موقع پر کیا۔انہوں نے اسلام آ باد میں ہونیوالے واقعے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ایسے واقعات کوسنجیدگی سے لینا چاہیے تاکہ آئندہ ایسے واقعات دوبارہ رونمانہ ہوسکیں۔انہوں نے کہاکہ اپنے دور میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے تھری ڈی پالیسی اپنائی تھی جہاں مذاکرات سے کام چلنا تھا وہاں مذاکرات اورجہاں آپریشن کی ضرورت تھی وہاں آپریش کیے گئے۔سید یوسف رضاگیلانی کہاکہ پاک فوج نے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے بے شمار قربانیاں دی ہیں انہوں نے کہاکہ میجرجہانزیب کالہو ضرور رنگ لائے گا۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes