تقریبا 70 فیصد آبادی کو ویکسین لگنا ضروری ہے، عالمی ادارہ صحت

Published on May 25, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 47)      No Comments


جنیوا(یواین پی)عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے خبردار کیا کہ اس وقت بھی دنیا بھر میں تقریبا 70 ممالک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ مہلک وائرس ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوا۔ اب تک صرف 57 ممالک نے 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن مکمل کی ہے۔ٹیڈروس ایڈہانوم نے مزید کہا کہ کورونا وبا جادوئی طور پر خود بخودختم نہیں ہوگی، اس کے لیے ضروری ہے کہ تمام ممالک اپنی 70 فیصد آبادی کی ویکسینیشن کو یقینی بنائیں بالخصوص ہیلتھ ورکرز، کمزور قوت مدافعت، اور 60 سال سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن لازمی کی جائے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Theme