کاشف عباسی پر 60روز کی پابندی عائد کرنے پر پیمرا تنقید کی زد میں

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 228)      No Comments


اسلام آباد (یواین پی) فیصل واوڈا کا پروگرام میں بوٹ لانیکا معاملے‘ اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی لگانے پر اینکر پرسن مہر بخاری نے پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی)کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کاشف عباسی کے پروگرام کو 2 ماہ کے لئے بند کرنا مضحکہ خیز ہے۔ پیمرا (پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی)کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مہر بخاری نے کہا کہ کیا وفاقی وزیر فیصل واوڈا پر بھی کسی قسم کی پابندی عا ئد کی جائیں گی۔ان کا کہنا تھا کہ ان پروگرام پر پیمرا ایکشن کیوں نہیں لیتی جن میں سیاستدانو ں کے باعث لوگوں کو شرمندی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری پیغام میں مہر بخاری نے کہا کہ پیمرا کی جانب سے جانبدارانہ کارروائیاں انتہائی شرمنا ک ہیں۔واضح رہے معروف اینکر پرسن کاشف عباسی پر 60 دن کی پابندی عائد کردی گئی۔کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔ پاکستان میں ٹی وی چینلز کے ضابطہ اخلاق پر عمل کروانے والے محکمے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے کہ کاشف عباسی کے شو میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی جانب سے غیر اخلاقی حرکت کی گئی جو کہ قومی ادارے کی ساخت کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔پیمرا نے جاری اعلامیے میں کہا ہے کہ 14 جنوری کو کاشف عباسی کے پروگرام میں وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے غیر اخلاقی حرکت کی اور ”قومی ادارے“ کی شہرت خراب کرنے کی کوشش کی۔ پیمرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اینکر پرسن کاشف عباسی نے مہمان کو نازیبا حرکت سے روکنے کی کوشش نہیں کی اور ان کے اس اقدام پر مسکراتے رہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog