روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگا کر شہریوں کے مسائل سنتا ہوں ڈی پی او اکاڑہ عمر سعید

Published on January 16, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 276)      No Comments

اوکاڑہ( یو این پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک کی تعیناتی کے 45دنوں میں شہرےوں کی جانب سے دی جانے والی702 درخواستوں پرقانونی کارروائی ہوئی ،جس کا ڈی پی او اوکاڑہ نے براہ راست فالو اپ بھی لیا ڈی پی او عمرسعید کا کہنا ہے کہ جب تک مظلوم کی دادرسی نہ ہو جائے میں اُس وقت تک چین سے نہیں بیٹھتا اپنے آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری لگا کر شہرےوں کے مسائل سنتا ہوں جبکہ ہر جمعتہ المبارک کودوردارز علاقوں کی جامعہ مساجد میں جاکر شہرےوں کی دادرسی کاسلسلہ جاری وساری ہے انہو ں نے کہاکہ میری اولین ترجیحات میں شامل ہیں کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کوشعار بناےا جائے ترجمان پولیس کے مطابق ضلع اوکاڑہ کی 38سال تاریخ میں پہلی خاتون کی ایس اےچ او تعیناتی کی وجہ سے خواتین کے حقوق کے لےے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی طرف سے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو خراج تحسین پیش کیا میرٹ اور انصاف کی بالادستی کو قائم رکھنے کے لےے ڈی پی او عمر سعید ملک چارج سنبھالتے ہی ایس اےچ او اور دےگر تبادلہ جات کے لےے ایک ایس پی اور چھ ڈی پی ایس پیز پر مشتمل ایک سلیکشن بورڈ تشکیل دےاتاکہ تمام تبادلہ جات میں میرٹ کو ےقینی بناےاجا سکے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Theme