نوشہرو فیروز،زمینداروں کا ایریگیشن انجینئر کی ٹرانسفر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

Published on January 18, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 250)      No Comments

نوشہرفیروز (یواین پی)مورو آبادگار فورم اور سہڑا مائینر کے زمینداروں کا ایریگیشن انجینئر کی ٹرانسفر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ تفصیلات کے مطابق مورو آباد گار فورم اور سہڑا مائینر کے زمینداروں نے ایریگیشن انجینئر رفیق احمد سرھیو کی ٹرانسفر کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا مظاہرے کی قیادت منٹھار مری غلام فرید کلہوڑو علی نواز عالمانی علی اکبر سنگراھ وقار سومرو ایڈوکیٹ علی اکبر بھنگر اور شفیع ایم بھٹی کررہے تھے جن کا کہنا تھا کہ سہڑا مائنیر میں گزشتہ چوبیس سالوں سے پانی بند تھا علاقے میں قحط و بے روزگاری کے ڈیرے تھے ہزاروں ایکٹر زمینیں غیر آباد و بنجر ہوگئیں تھیں گزشتہ کئی سالوں سے پانی کے لیے احتجاجی تحریک و احتجاج کیے گئے جس کے بعد سندھ حکومت نے محکمہ آبپاشی کے کنڈیارو کے سب انجینئر رفیق احمد سرھیو کو مقرر کیا تھا جس کی محنت و ایمانداری سے سہڑا مائنر میں پانی کی فراہمی ممکن ہوئی قحط کی صورتحال ختم ہوئی زمینیں آباد ہوئیں جو بات بڑے وڈیروں کو گراں گزری اور انہوں نے اپنا اثر و رسوخ استمال کرکے ایک ایماندار انجینئر کی ٹرانسفر کروادی جس کی ٹرانسفر علاقہ مکینوں کو منظور نہیں جسے کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا مظاہرین نے وزیراعلیٰ سندھ وزیر آبپاشی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مزکورہ انجینئر رفیق احمد سرھیو کو ٹرانسفر نا کیا جائے اور کے ٹرانسفر آرڈر کو کینسل کیا جائے بصورت دیگر احتجاج مسلسل کیا جائے گا اور احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes