وائٹل گروپ کے تعاون سے سٹیڈیم کی تعمیر سے کھلاڑیوں کو آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے نامور شخصیات کا اظہار خیال

Published on March 4, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 662)      No Comments

\"haroonabad
ہارون آباد(یواین پی)وائٹل گروپ کے روح رواں حاجی محمد سعید ،سابق تحصیل ناظم حاجی محمد یٰسین ،ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی اور خاتون ایم پی اے غزالہ شاہین نے ذاتی حیثیت سے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ہارون آباد کے وسیع و عریض گراؤنڈ کو شاندار اسٹیڈیم کے رو پ میں ڈھالنے کے منصوبے پر تیزی سے عمل کر کے ہارون آباد کو نوجوان نسل کے لیے ایک تاریخ ساز سنگ میل رکھنے والا میگاپراجیکٹ دیا ہے وائٹل گروپ نے اس میگا پراجیکٹ کے ذریعے لاکھوں روپے ذاتی حیثیت سے اس منصوبے پر لگانے سے عوام اور ہارون آباد کے نوجوانوں سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے اور نئی نسل کو ایک ایسا تحفہ ملے گا جس سے ان کی زندگی مثبت سرگرمیوں کی جانب مائل ہوگی اور وہ منفی سرگرمیوں سے دور رہ کر اپنی خدادا صلاحیتوں سے استفادہ کر سکیں گے اس تاریخی سٹیڈیم کی تعمیر سے ہارون آباد کے نوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدان میں آگے بڑھنے کے مواقع ملیں گے ان خیا لات کا اظہار محمد سرور کاکا ،ڈاکٹر ذوالفقار ،ملک بابر اقبال علوی ،چوہدری محمد اعظم گوہیر ،چوہدری ساجد حمید ،یاسر چوہدری ،چوہدری شاہد پرویز،حاجی محمد ارشاد رارشد ،علاؤ الدین ،آصف گجر ،محمد سلیم جگا اور کلوخان نے کیا انہوں نے کہا کہ ملٹی پر پز مقاصد کے حامل یہ سٹیڈیم جدید فن تعمیر کا شاہکار ہو گا کیونکہ ہر دلعزیر شخصیت حاجی محمد سعید کھڑے ہوکر ایک ایک اینٹ اپنی نگرانی میں لگو ا رہے ہیں جس سے یہ تعمیر شدہ سٹیڈیم خوبصورتی اور معیار کی عملی جیتی جاگتی تصویر کا منظر پیش کرے گا اس سے سٹیڈیم کے ساتھ ساتھ عوام کو تفریحی پارک کی سہولت بھی ملے گی کیونکہ اس سٹیڈیم کے لیے لگائی جانے والی مجوزہ خوبصورت گھاس اس کو بہتر ین تفریحی پارک کا روپ بھی فراہم کرے گی جبکہ واکنک ٹریک کو ترستے عوام کے لیے شہر کے دل میں معیاری واکنگ ٹریک کا کام بھی اس سے لیا جاسکے گا حاجی محمد سعید کی محنت ،محبت اور کاوش کی ہر فرد تعریف کرتا ہے کیونکہ وہ نہایت دلچسپی کے ساتھ سارا دن اس سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے مگن رہتے ہیں اور ہارون آباد کے شہریوں کے لیے یہ سٹیڈیم اس صدی کا سب سے بڑا تحفہ ہو گا جس پر عوام میں نتہائی جو ش وجذبہ پایا جاتا ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

Premium WordPress Themes