قصور، مختلف واقعات میں نومولود بچے سمیت تین لڑکیاں اغواء

Published on January 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 217)      No Comments

قصور(یواین پی)قصور اور نواح میں مختلف تےن واقعات میں نومولود بچے سمیت تین لڑکیوں کو اغوا کر لیا گیا ۔رینالہ خورد کے رہائشی نزیر احمد نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ وہ اپنی بیوی بشری بی بی کو ڈلیوری کے لئے گزشتہ روز حبیب آباد میں واقع ایک پرائیویٹ ہسپتال میں لےکر گیا یہاں پر میری بیوی نے ایک بچے کو جنم دیا تا ہم نا معلوم خاتون میرے نومولود بیٹے کواغوا کر کے لے گئی جسے ہم نے کافی تلاش کیا مگر وہ نہ ملی ہے ۔پولیس مصروف کاروائی ہے اور چاہ جھرو کے رہائشی گلزار نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ بسمہ اللہ بی بی گھر میں اکیلی تھی کہ ملزم شہباز گھر میں آیا اور میری چوبیس سالہ بیٹی کو ورغلاکر اپنے ساتھ لے گیا ہے جبکہ سینما موڑ قصور کے رہائشی محمد اسلم نے پولیس تھانہ اے ڈویثزن قصو میں درخواست دی ہے کہ میری چوبیس پچیس سالہ بیوی سحرش گھر سے سودا سلف لےنے گئی اور واپس نہ آئی ہے جسے کافی تلاش کیا مگر وہ نہ ملی ہے مجھے شبہ ہے مےری بیوی کو نا معلوم ملزمان اغوا کرکے لے گئے ہیں ۔ پولیس تھانہ اے ڈویثزن مصروف کاروائی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes