پاکستان میں کورونا سے متاثرہ کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہوگیا

Published on March 24, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 238)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 99 نئے کورونا کيسز رپورٹ ہوئے، ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے کورونا وائرس کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھنے لگی، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 99 نئے کيسز رپورٹ ہوئے۔جس کے ساتھ پاکستان میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 875 ہوگئی ہے۔ پاکستان میں سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کیسزکی تعداد 394 ہوگئی ہے۔ پنجاب میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 246، بلوچستان میں110، گلگت بلتستان میں تعداد71، خیبرپختونخواہ میں38، اسلام آباد میں15 اور آزاد کشمیر میں ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme