سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق،سابق چیئر مین بلدیہ حاجی یٰسین قتل کے مقدمہ سے بری

Published on January 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 256)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) سربراہ مسلم لیگ ضیاءسابق وفاقی وزیرسابق ایم این اے حلقہ ہارون آباد فور ٹ عباس محمد اعجاز الحق ،چیئر مین مسلم لیگ ضیاءو سابق چیئر مین بلدیہ حاجی یٰسین صوبائی صدر مسلم لیگ زیڈ سابق ایم پی اے چوہدری غلام مرتضی (وائٹل گروپ اور ان کے دیگر ساتھیوں کو قتل کے مقدمہ میں عدالت عالیہ نے بری کر دیا ایڈیشنل سیشن جج حافظ یوسف نے فیصلہ سناتے ہوئے بر ی کیا۔ مبینہ طور پر 6 فروری 2017ءکو دو گروپوں میں تصادم کے دوران سابق ایم این اے چودھری شوکت محمود بسراءکا سیکرٹری امتیاز حیدر جان کی بازی ہار گیا تھا جس کا مقدمہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں درج ہوا۔ مقدمہ میں اعجاز الحق،حاجی یٰسین،چودھری غلام مرتضی سمیت دیگر افراد کو نامزد کیا گیا تھا جس کی اعلی سطح پر انکوائری بھی ہوئی جس میں مذکوران کو بے گناہ قرار دیا گیا اور عالم کمبوہ کو پولیس نے چالان کر دیا بعدازاں شوکت محمود بسراءکی جانب سے استغاثہ دائر کیا گیا جس پر سماعت کے بعد ایڈیشنل سیشن جج حافظ محمد یوسف نے فیصلہ سناتے ہوئے استغاثہ خارج کر دیا اور تمام ملزمان کو بر ی کر دیا۔ سابق ایم این اے اعجا ز الحق نے میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ حق اور سچ کی فتح ہوتی ہے اللہ پاک سچ والوں کا ساتھ دیتا ہے ہم بے گناہ تھے اور آج ہم عدالت سے بری ہو گئے پاکستان کو جوڈیشل سسٹم انصاف دے رہا ہے جھوٹ کے کبھی بھی پاﺅں نہیں ہوتے ہمیشہ سچ ہی کی فتح ہوئی ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

Premium WordPress Themes