مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو پاکستان نے کم کیا لیکن مستقل حل ہونی چاہیے: عمران خان

Published on February 2, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 166)      No Comments

اسلام آباد(یو این پی) وزیراعظم عمران خان نے ترک صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یقین ہے جنگ سے کبھی مسئلہ نہیں ہوتا۔ سعودی عرب اور ایران کے درمیان جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے، مشرق وسطی میں کشیدگی کو ہم نے کم لیکن اس کا کوئی مستقل حل ہونا چاہیے۔ بھارت وہی کررہا ہے جو میانمار میں مسلمانوں کے خلاف ہوا۔ترک خبر رساں ادارے کے ساتھ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی کارروائیوں، مشرق وسطیٰ، افغانستان کی صورتحال، پاک ترک تعلقات، گھریلو معاملات، ملکی معیشت، موسمیاتی تبدیلیوں، پڑوسی ملک بھارت کے ساتھ تعلقات اور دیگر امور پر تفصیل سے بات کی۔وزیر اعظم عمران خان نے عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ بھارت کی حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میانمار طرز کی نسل کشی تیاری کررہا ہے۔ نئی دہلی میں نریندر مودی اقلیتی مسلم آبادی کو شہریت کے حقوق سے محروم کررہا ہے۔ بھار ت میں شہریت کے قانون اور این آرسی کو لانے کا مقصد بیس کروڑ مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بھارت میں متنازع شہریت ترمیمی قانون کے تحت کروڑوں افراد کو شہریت کی فہرست سے خارج کر دیا جائے گا۔ خدشہ ہے بھارت میں مسلمانوں کی نشل کشی نہ شروع ہو جائے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھاکہ میانمار میں بھی پہلے رجسٹریشن ایکٹ شروع کیا اور اسی طرح انہوں نے مسلمانوں کو بے دخل کیا اور پھر نسل کشی کی۔بھارت میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان اور بنگلا دیش میں نئی دہلی سے تارکین وطن کی آمد کے امکان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں عمران خان نے کہا بنگلا دیش پہلے ہی تارکین وطن کو لینے سے انکار کرچکا ہے۔ لگتا ہے بنگلا دیش پہلے ہی پریشان ہے کیونکہ بھارت نے آسام میں نے کم از کم 20 لاکھ افراد کو شہریت سے محروم کردیا لیکن ان لوگوں کا کیا ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ گاندھی کو قتل کرنے والی آر ایس ایس کے اقتدار مین آنے کے بعد سے مسلمانوں کے خلاف تشدد میں اضافہ ہوا ہے۔ بھارت میں فاشسٹ اور نسل پرستانہ آر ایس ایس کی آئیڈیالوجی کا قبضہ ہوچکا ہے۔ جرمن نازیوں کی طرح آر ایس ایس ہندو برتری کا نظریہ رکھتی ہے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy