اب تک سینکڑوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں؛ اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ

Published on August 22, 2023 by    ·(TOTAL VIEWS 52)      No Comments

اوکاڑہ(یواین پی/شیخ ندیم شیراز ) ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ چوہدری غلام مصطفی جٹ اور اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیا ء اللہ دریائے ستلج کے مقام ہیڈ سلیمانکی اور اٹاری کے مقام پر لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے میں دن رات مصروف عمل۔اسسٹنٹ کمشنر ز ریسکیو 1122اور پاک آرمی کی ٹیموں کے ہمراہ ذاتی طور پر آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں اور اب تک سینکڑوں افراد کو ان کے مال مویشیوں سمیت محفوظ مقامات پر منتقل کر چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے لوگوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے یہ مشکل وقت ہے اور انشاء اللہ بہت جلد یہ وقت گزر جائے گا۔انہوں نے کہا کہ دریائی علاقوں میں مقیم افرادجلد از جلد محفوظ مقامات پر منتقل ہوں اور جو لوگ ابھی تک محفوظ مقامات پر منتقل نہیں ہوئے وہ ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کرکے یا اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر متاثرہ علاقے چھوڑ دیں تاکہ ان کی قیمتی جانیں محفوظ ہو سکیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Themes