مشکل گھڑی میں سندہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے صادق علی میمن

Published on September 10, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 125)      No Comments

ٹھٹھہ(یواین پی / حمید چند) وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و فوکل پرسن رین ایمرجنسی ضلع ٹھٹھہ صادق علی میمن نے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری اور متعلقہ محکموں کے افسران کے ہمراہ لکا بنگلہ چلیا کے قریب قائم رلیف کیمپ کا دورہ کرکے متاثرین میں پکہ ہوا کھانہ، نئے کپڑے و دیگر اشیاء تقسیم کیا اور فراہم کردہ سہولیات اور انتظامات کا جائزہ بھی لیا – اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی نے متاثرین سے ملاقات کرکے درپیش مسائل معلوم کیئے اور انہیں ہر ممکن مدد کرنے کی یقین دہانی کروائی . انہوں متاثرین سے بات چیت دوران کہا کہ سندہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ متاثرین کو تمام تر سہولیات فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے اور ان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھا جائے گا – انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت اور سندہ حکومت موجودہ مشکل حالات سے بخوبی واقف ہے . انہوں نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں سندہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور انہیں کسی بھی طرح تنہا اور بے یارو مددگار ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا. انہوں نے کہا کہ متاثرین کی مدد اور خدمت کیلئے پارٹی تمام منتخب عوامی نمائندے اور ضلعی انتظامیہ سمیت مختلف محکموں کے افسران دن رات اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں . اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندہ کے معاون خصوصی صادق علی میمن اور ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے متعلقہ افسران کو ہدایات کی کہ متاثرین کو ٹینٹ کی فراہمی، تیار شدہ کھانہ، پینے کا صاف پانی، راشن، طبی اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے تاکہ متاثرین کو کسی بھی قسم کی کوئی تکلیف یا پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے – اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، صدر ہیومن پاکستان ویلفیئر آرگنائزیشن سیدہ فضا شاہ اور دیگر پارٹی رہنما اور علائقائی معززین بھی موجود تھے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Themes