گوجرہ ،پوسٹ آفس میں لمبی قطاریں ، صرف دو پوسٹ مین،سائلین رل گئے

Published on November 17, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 574)      No Comments

گوجرہ (یواین پی)پوسٹ آفس میں لمبی قطاریں گوجرہ اعلیٰ انتظامیہ کی بے حسی کی تصویر بن گیا چھے یونین کونسل پر مشتمل گوجرہ پوسٹ آفس میں صرف دو پوسٹ مین،سایلین رل گئے پارسل اور خطوط وقت پر گھروں تک پہچانا مشکل ہو گیا ،عملہ پوسٹ مین کی 6خالی نشستوں کو پورا کرنے کے لمبے انتظار میں تفصیلات کے مطابق گوجرہ پوسٹ آفس جو کہ قیام پاکستان سے پہلے سے منظور شدہ ہے اور چھے یونین کونسل پر مشتمل ہے میں 8پوسٹ مین کی سیٹ موجود ہے جبکہ پوسٹ آفس میں صرف دو پوسٹ مین ہی کا م کر رہے ہیں جس سے ناصرف عملہ بلکہ شہری بھی رل گئے ایک خط یا پارسل کو گھروں تک پہنچانا انتہائی مشکل ہو گیا بل جمع کروانے ،پینشن لینے اور دیگر کام کروانے والوں کی لمبی قطاریں روزانہ کا معمول بن گیا پوسٹ آفس کی دیگر 8 دفتری سیٹوں پر بھی 3افراد ڈیوٹی کر رہے ہیں ،ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈویژنل سپرینڈنٹ جھنگ بارہا خالی سیٹوں کو پورا کرنے کی لولی پاپ دے چکی مگر تاحال اس پر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ،شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری پوسٹ آفس کی خالی سیٹوں کو پورا کرنے کی اپیل کی ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Blog