عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کر کے کوئی گناہ نہیں کیا صاحبزدہ سلطان فیاض الحسن

Published on February 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 301)      No Comments

ہارون آباد(یو این پی) وزیراعظم پاکستان عمران خان نے ریاست مدینہ کی بات کر کے کوئی گناہ نہیں کیا بلکہ انقلابی سوچ دے کر قوم کا قبلہ درست کرنے کی بات کی ہے۔ بدقسمتی سے پی ٹی آئی حکومت کو ایسی فعال ٹیم میسر نہیں آسکی جو عوامی توقعات کی بھرپور ترجمانی کر سکے۔ اس بات کا اظہار سجادہ نشین حضرت سلطان باہو صاحبزدہ سلطان فیاض الحسن سروری قادری نے مدرسہ فیض العلوم فقیروالی کے مہتمم سید انوا رالحسن اور سید احمد کمال شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہو ئے کیا ، حضرت سلطان باہو سمیت تمام اولیاءعظام انسانیت کی بھلائی کے پیامبر اور اولیاءعظام کے پیروکار دراصل اسلامی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ غیر ملکی ایجنڈے سے ہٹ کر ہم نے اپنے اسلاف کی تعلیمات کے فروغ کے لئے قرآن فہمی کو اپنے نصاب کا حصہ بنایا ہے جس میں زیور تعلیم سے محروم لوگوں کو اچھی تربیت دے کر اچھے انسان بنانے کی تحریک کی ابتدا کر دی ہے جس میں اپ کا بچہ ڈاکٹر اور انجینئر بننے کے ساتھ ساتھ حافظ،قاری اور اسلامی سکالر بھی بنے گا۔اس سلسلے میں برطانیہ اور جنوبی افریقہ میں مسلم کمیونٹی بھرپور حصہ لے رہی ہے جبکہ دربار حضرت سلطان باہو پر ہم نے 35 ایکڑ رقبہ مختص کیا ہے جس میں سات ایکڑ پر انٹرنیشنل لیول کی یونیورسٹی اور کمپلیکس قائم کر دیا گیا ہے وہاں پر ہم نے ایم فل اور پی ایچ ڈی ٹیچر تعینات کئے ہیں اور جہاں جدید تعلیم کے ساتھ اسلامی تعلیم بھی دی جا رہی ہے اور اِس یونیورسٹی کے کیمپس ملک کے طول و عرض میں کھولے جائیں گے ، یتیم اور غریب بچوں کے لئے تعلیم مکمل فری ہے۔ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ جو ظلم و ستم ہو رہا ہے اقوام عالم کے ساتھ ساتھ مسلم امہ کو بھی چاہیے کہ وہ سب ایک پلیٹ فارم پر اکٹھے ہوکر کشمیریوں کے لئے آواز بلند کریں خطاب کے آخر میں اسلام کی سربلندی اور کشمیری مسلمانوں کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes