آسریلوی وزیر خارجہ پاکستان کے دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گی

Published on May 6, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 266)      No Comments

01
اسلام آباد ۔۔۔آسٹریلوی وزیر خارجہ پاکستان کے دور روزہ دورے پر (آج) بدھ کو اسلام آباد پہنچیں گی ٗجولی بشپ پاکستان میں قیام کے دوران اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گی۔ذرائع کے مطابق پاکستان میں قیام کے دوران آسٹریلوی وزیر خارجہ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف اور بری فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف سے الگ الگ ملاقاتیں کریں گی۔ وہ قومی سلامتی اور خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز، وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان ، وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبل سے بھی ملاقاتیں کریں گی ۔ دونوں کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، تجارت، زراعت، تعلیم ، کھیل اور دفاع کے شعبوں سمیت موجودہ دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے سے متعلق امور پر تنادلہ خیال کیا جائیگا۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Themes