پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدید تر ہوگئے

Published on February 8, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 167)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پاکستان تحریک انصاف میں اختلافات شدید تر ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر تجزیہ نگار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعویٰ کیا ہے کہ حکمران جماعت میں اختلافات شدید تر ہوگئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت شدید گروپنگ کا شکار ہے، حکمران جماعت میں اختلافات شدید تر ہوگئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات کی خبروں پر ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ عمران خان اور جہانگیر ترین میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں، اس وقت دونوں میں اختلافات بالکل بھی نہیں ہیں البتہ پاکستان تحریک انصاف اس وقت شدید اختلافات اور گروپنگ کا شکار ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان سے جہانگیرترین نے ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے وزیراعظم عمران خان کو پارٹی امور اور اتحادی جماعتوں سے ہونے والے مذاکرات سمیت آٹے چینی کے بحران پر بھی بریفنگ دی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جہانگیر ترین اور عمران خان میں اختلافات کی خبریں زیر گردش تھیں۔ سینئر تجزیہ کار ہارون الرشید نےدعویٰ کیا تھا کہ عمران خان اور جہانگیرترین میں دوری پیدا ہوگئی ہے، عمران خان چینی کے معاملے پر جہانگیرترین سے ناخوش تھے، ایک دوروز میں چیزیں واضح ہوجائیں گی۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Themes