وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے میجر جنرل رضوان اختر کی ملاقات

Published on May 29, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 332)      No Comments

2
اسلام آباد ۔۔۔وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان سے ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ میجر جنرل رضوان اختر نے بدھ کو یہاں ملاقات کی اور ان کے ساتھ کراچی میں جاری آپریشن کے خصوصی حوالے سے سندھ کی سیکیورٹی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیرداخلہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور کراچی میں جرائم کی روک تھام کے لئے سول آرمڈ فورسز کے عزم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں آپریشن درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے اور یہ اس کی سطح اور دائرہ بڑھانے کا صحیح وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند ہفتوں کے دوران آپریشن نے جو رفتار پکڑی ہے اسے ضائع یا ختم نہیں ہونے دینا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کو کراچی کے تمام امن پسند لوگوں کی حمایت حاصل ہے اور انہیں ان کی توقعات پر پورا اترنا ہو گا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ رینجرز، پولیس اور صوبائی حکومت کے درمیان بہتر رابطہ کراچی میں پائیدار امن کے قیام میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت سول آرمڈ فورسز اور بالخصوص سندھ رینجرز کی ضروریات سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی استعداد بڑھانے کے لئے تمام ضروری وسائل فراہم کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل رینجرز سندھ نے کراچی میں جاری آپریشن اور رینجرز کو اس سلسلے میں درپیش انتظامی اور سٹریٹجک چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Themes