چوکے چھکوں کی برسات، شرجیل خان پی ایس ایل کے آغاز سے قبل بھرپور فارم میں آگئے

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 224)      No Comments

حیدر آباد (یواین پی) چوکے چھکوں کی برسات، شرجیل خان پی ایس ایل کے آغاز سے قبل بھرپور فارم میں آگئے، حیدرآباد میں کھیلے گئے ایک مقامی میچ میں بلے باز نے باولرز کا بھرکس نکال دیا، 22 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ تفصیلات کے مطابق اسپاٹ فکسنگ کیس میں سزا یافتہ بلے باز شرجیل خان نے پی اسی ایل 5 میں واپسی کیلئے بھرپور تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہے۔شرجیل خان ان دنوں کلب کرکٹ کھیل کر فارم بحال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد میں ایک کلب کرکٹ میچ میں شرکت کی دھواں دار بلے بازی کا مظاہرہ کیا۔ شرجیل خان نے باولرز کا بھرکس نکال دیا اور 22 گیندوں پر 55 رنز بنائے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ شرجیل خان حیدرآباد کی پریکٹس پچوں پر گھنٹوں بیٹنگ پریکٹس کررہے ہیں اور اپنی فٹنس بہتر بنانےکی کوشش کررہے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes