پاکستان کورونا وائرس سے بڑی تباہی کے طرف بڑھ رہا ہے.بلاول بھٹو

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 290)      No Comments

کراچی(یواین پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان کے آہستہ آہستہ کورونا وائرس سے تباہی کے طرف بڑھنے کا خطرہ ہے جہاں اس سے اموات مغربی ممالک میں اموات کی سطح تک پہنچ گئی ہیں اور خطرناک طور پر کم وسائل والے ہسپتالوں کو وائرس کے خلاف کھڑا کردیا گیا ہے.کراچی سے ویڈیو کانفرنس کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وبا کے خلاف پاکستان کے اب تک کے ردعمل کو جامع لاک ڈاﺅن کے معاملے پر وفاق کی طرف سے پاﺅں کھینچنے اور صحت کے کمزور نظام میں رقم خرچ کرنے کے لیے تیار دکھائی نہ دینے کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے.پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 230 کیسز میں سے اب تک 93 اموات ہوچکی ہیں، تاہم ماہرین کو خدشہ ہے یہ 21 کروڑ سے زائد آبادی والے غریب ملک میں یہ کورونا وائرس کا آغاز ہے‘ بلاول نے کہا کہ لوگوں کی سلامتی سے متعلق یقینی طور پر غلط سوچ پائی جاتی ہے اور یہ ہم اس بحران کے آغاز سے ہی دیکھ رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ ہم نے سائنس، حقیقت اور بین الاقوامی سطح پر جو کچھ ہو رہا ہے اسے نظر انداز کرنے کی سوچ دیکھی ہے، جو بروقت اور ضروری اقدامات اٹھانے میں ہمارے راستے کی رکاوٹ ہے. وزیر اعظم عمران خان کو ان کی جانب سے یہ کہنے پر خصوصی طور پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا کہ پاکستان اس کی معاشی صورتحال کی وجہ سے پورے ملک میں لاک ڈاﺅن کا متحمل نہیں ہوسکتاتاہم اس کے باوجود صوبوں کے آزادانہ فیصلوں کے باعث ملک میں دی فیکٹو لاک ڈاﺅن ہے، لیکن معیشت کو روز بروز نقصان پہنچنے کی وجہ سے حکام پر پابندیوں میں نرمی کے لیے دباﺅ بڑھتا جارہا ہے.

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Free WordPress Themes