لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت فوجوں کے درمیان شدید جھڑپیں

Published on February 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 182)      No Comments

راولپنڈی (یواین پی ) لائن آف کنٹرول پر پاک بھارت فوجوں کے درمیان شدید جھڑپیں، آزاد کشمیر کی شہری آبادی کو نشانہ بنائے جانے کے بعد پاک فوج نے زبردست جوابی کاروائی، بھارتی فوج کی چوکیوں کو نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔اس حوالے سے پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق بھارتی فوج نے ہفتے کے روز ایل اوسی کے چری کوٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔ ۔بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر شہری آبادی کو بھاری ہتھیاروں سے نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی جانب سے شہری آباد کو نشانہ بنانے کیلئے آرٹلری اور مارٹر گولے داغے۔بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں شہری میر محمد شہید اورایک خاتون زخمی ہوگئی۔ شہید شہری میرمحمد اور زخمی خاتون کا تعلق ککوٹا گاؤں سے ہے۔ فائرنگ میں زخمی خاتون کو قریبی طبی مرکز میں منتقل کردیا گیا ۔ جبکہ بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کے بعد پاک فوج نے پوری شدت کے ساتھ بھارتی فوج کی جارحیت کا جواب دیا۔ پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی میں بھارتی فوج کی چوکیوں کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا گیا۔جوابی کاروائی کے بعد ناصرف بھارتی توپیں اور بندوقیں خاموش ہوگئیں، بلکہ بھارتی فوج کا بھاری نقصان ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ یہ بھی واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب گزشتہ کچھ عرصے کے دوران لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیز کاروائیاں کیے جانے کی شرح میں اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ بھارت نے لائن آف کنٹرول اور پاکستان کیساتھ ورکنگ باونڈری پر اسپائک میزائل اور دیگر بھارتی ہتھیار بھی نصب کر دیے ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Themes