نئی دہلی میں ’عام آدمی پارٹی‘ کی زبردست جیت کی چند اہم وجوہات

Published on February 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 221)      No Comments

نئی دہلی(یواین پی) نئی دہلی میں ’عام آدمی پارٹی‘ کی زبردست جیت کی چند اہم وجوہات، عوام سے کیے گئے وعدے جو کہ عام آدمی کے لیے اہم، خواتین کے لئے مفت بس سواری، دو سو یونٹ تک بجلی کی مفت فراہمی، مفت وائی فائی اور دیگر کئی اصلاحات شامل۔ دہلی میں اروند کیجریوال کی زیرقیادت عام آدمی پارٹی نے تیسری مرتبہ نئی دہلی میں شاندار کامیابی حاصل کی۔الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق اس الیکشن میں عام آدمی پارٹی نے 70 میں سے 57 نشستوں پر برتری حاصل کی۔ عام آدمی پارٹی نے اپنے متعلق سوچ کی تبدیلی کے لئے سخت محنت کی۔ انھوں نے ان مسائل کو آگے رکھا جو کہ ایک عام آدمی کے لیے بہت زیادہ اہم تھے۔ عام آدمی پارٹی کی جانب سے تمام تر توجہ تعلیم ، صحت ، بجلی اور پانی کی فراہمی کی طرف مرکوز کی گئی اور اسکے لیے باقاعدہ طور پر مہم بھی چلائی گئی۔پارٹی کی جانب سے خواتین کے لئے 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں نقصان کے فوری بعد بسوں میں خواتین کے لیے مفت کرائے کو بھی متعارف کروایا۔ عام آدمی پارٹی حکومت نے 2019 میں زیر التواء پری پول وعدوں کو پورا کرنے کی کوشش کی جن میں خواتین کے لئے مفت بس سواری، دو سو یونٹ تک بجلی کی مفت براہمی، مفت وائی فائی ، بزرگ شہریوں کے لئے مفت کئی چیزوں میں چھوٹ، نئے پانی اور سیوریج کے رابطوں کے لئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں۔اروند کیجریوال نے خواتین کی حفاظت کے سلسلے میں بھیکئی اقدامات اٹھائے جن میں شہر بھر میں 3 لاکھ سی سی ٹی وی کیمرے اور دو لاکھ اسٹریٹ لائٹ لگانا ،تیرہ ہزار بس مارشل کی تعیناتی اور تمام سکولوں میں طلبہ کے ساتھ اچھے رویے رکھنے کے مطالبات بھی شامل ہیں۔ پارٹی نے اپنے انتخابی منشور میں طلبا کے لئے مفت بس سواری کا وعدہ بھی کیا۔ انتخابات میں جیت کے لیے عوام آدمی پارٹی کی جانب سے مثبت رویے کو اپنایا گیا۔
کجریوال نے مثبت انتخابی مہم کے ذریعے خود کو قومی متبادل کی حیثیت سے پیش کرنے کی کوشش کی۔ وزیر اعظم نریندر مودی پر حملہ کرنے کے بجائے کیجریوال نے اپنی ہی حکومت کی کامیابیوں پر توجہ دی۔ پارٹی کی جانب سے شاندار حکمت عملی کا مظاہرہ کیا گیا۔ اے اے پی کے سربراہ نے خود کو ایک موثر ایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے ووٹروں کے سامنے پیش کرنا جاری رکھا۔ مرکز میں برسراقتدار بی جے پی نے ’بریانی‘ کے خلاف ایک مہم کا آغاز کیا اور نفرت آمیز گفتگو سے لوگوں کو دہشتگرد کہنا شروع کر دیا۔ اسکے جواب میں عام آدمی پارٹی کی جانب سے ’بریانی‘ کو ایک اچھی خوراک کے طور پر پیش کیا گیا اور اس حکمت عملی کے نتیجے میں پارٹی کی جیت کے بعد ’بریانی‘ کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy