آئی سی سی کاجلاس (آج)ہو گا،پاکستان بگ تھری کے بارے اپنا موقف پیش کرے گا

Published on April 9, 2014 by    ·(TOTAL VIEWS 370)      No Comments

66

دبئی ۔۔۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی ) ایگزیکٹو بورڈ کا دو روزہ اجلاس (آج) بدھ سے دبئی میں شروع ہو گا۔ آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیو رچرڈسن اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بگ تھری مسودے کو قانونی شکل دیئے جانے کا قومی امکان ہے، مسودے کو قانونی شکل دینے کے بعد سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے نمائندگان اس پر دستخط کریں گے۔ پاکستان کے علاوہ تمام ممالک بگ تھری مسودے کی حمایت کر چکے ہیں جبکہ پاکستان اجلاس میں بگ تھری کے حوالے سے اپنا موقف پیش کرے گا۔ اجلاس میں پی سی سی کے عبوری چیئرمین نجم سیٹھی اجلاس کی صدارت کریں گے جبکہ چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ این سری نواسن جنہوں نے بھارت کی سپریم کورٹ کے حکم کے بعد عارضی طور پر بی سی سی آئی صدر کا عہدہ چھوڑا ہوا ہے اجلاس میں بورڈ کی نمائندگی کریں گے۔ عبوری صدر شولال یاداو اور سیکرٹری سنجے پٹیل نے نواسن کی اجلاس میں شرکت کے بارے میڈیا سے کوئی تبصرہ نہ کیا۔ سپریم کورٹ نے بھی ایک آرڈر جاری کیا تھا کہ نواسن کی آئی سی سی اجلاس میں شرکت کا معاملہ بھارتی بورڈ کا اندرونی معاملا ہے وہ خود حل کریں۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

WordPress Themes