بھارت کے بڑھتے ہوئے جارحارنہ رویہ پر سخت تشویش ہے، وزیر خارجہ

Published on February 17, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 208)      No Comments

اسلام آباد: (یواین پی) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ کیساتھ ملاقات میں انھیں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ دونوں رہنماؤں کے درمیان افغان امن عمل کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتیرس کی وزارت خارجہ آمد پر ان کا خیر مقدم کیا۔ یو این سربراہ نے اس موقع پر پودا بھی لگایا۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ عالمی امن وسلامتی پاکستان اور اقوام متحدہ کی مشترک خواہش اور مقصد ہے۔ پاکستان اور اقوام متحدہ چار دہائیوں سے مل کر افغان مہاجرین کی مدد کر رہے ہیں۔ پاکستانی قوم نے اپنے مصیبت زدہ افغان بھائیوں اور بہنوں کی کھلے دل سے مدد کی۔ 45 لاکھ افغان مہاجرین کے لئے چار دہائیوں سے زائد عرصہ سے پاکستان دوسرا گھر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان آج بھی 27 لاکھ افغان مہاجرین کی میزبانی کا فرض ادا کر رہا ہے۔ افغان مہاجرین کی عزت واحترام اور حفاظت سے اپنے گھروں کو واپسی پاکستان اور اقوام متحدہ کا مشترک مقصد ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Premium WordPress Themes