سرکاری پندرہ روزہ ”زراعت نامہ “کی قیمت بڑھنے سے کسان معلومات سے محروم

Published on February 20, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 535)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) حکومت پنجاب کا سرکاری پندرہ روزہ ”زراعت نامہ “ انسٹھ (59)سال سے شائع ہونے والا جریدے کی قیمت میں کئی گنا اضافہ ہونے سے اشاعت محدود ہو گئی ۔قلمی معاونین ،ممتاز لکھاریوں اور علمی محققین کو اعزازی پرچے بھی بند کر دیئے ہیں۔ جس سے ہزاروں کسانوں کو جدید علمی معلومات سے محروم کر دیا گیا ہے ۔ سب سے بڑی ستم ظریفی یہ ہے کہ2017 میںاس جریدے کا سالانہ اعزازیہ 120/-روپے تھا جو یک لخت 1200روپے سالانہ کر دیا گیا ہے اور اِس جریدہ کی ”انٹر نیٹ “پر دستیابی کا ابھی تک انتظام نہیں کیا گیا۔ حالانکہ اِس جریدہ ”زراعت نامہ “میں زراعت سے ہٹ کر تحقیقات اور عوام الناس کی دلچسپی کا سامان بھی موجود تھا۔ عوام نے وزیراعلیٰ پنجاب اور وزیر زراعت پنجاب سے اپیل کی ہے کہ اِس رسالہ کو کسانوں کے لئے قابل رسائی بنایا جائے

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog