نجکاری کرکے ملازمین کو بیروزگار کیا توسخت مزاحمت کریں گے‘ بلاول بھٹو

Published on September 1, 2018 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

لاڑکانہ(یواین پی ) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کو بیروزگار کیا گیا توسخت مزاحمت کریں گے۔جمعہ کو نوڈیرو ہاؤس لاڑکانہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ اب سندھ سے بیروزگاری، معاشی بحران اور زرعی پانی کی قلت دور کرنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے مجھے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے تاکہ مسائل حل کر سکوں، امید ہے کہ عوام ویسا ہی تعاون کریں گے جیسا وہ شہید بھٹو اورمحترمہ شہید کیساتھ کرتے تھے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عوام اس وزیر اعظم سے کیا توقع رکھیں جس نے پہلی تقریر میں 500 افراد کو بے روزگار کیا ہو، حکمران جماعت ایک جانب منشور میں ایک کروڑ نوکریوں کی فراہمی کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب ملازمین کو نوکریوں سے نکال رہی ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ نجکاری کے ذریعے ملازمین کی بے روزگاری کا عمل شروع کیا گیا تو ہم سخت مزاحمت کریں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog