سعودی عرب میں عمرہ اور زیارتوں کے لیے داخلے پر پابندی عائد

Published on February 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 181)      No Comments

جدہ (یواین پی) سعودی عرب میں عمرہ اور زیارتوں کے لیے داخلے پرعارضی پابندی عائد۔ سعودی حکام نے کورونا وائرس پھیلنے کے خدشات کے حامل ممالک کے شہریوں کے سیاحتی ویزا پر بھی پابندی عائد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے عمرہ اور زیارتوں کے لیے مقدس مقامات میں داخلوں پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیش نظر یہ قدم اٹھایا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں کو ترکی کے غیر ضروری سفر سے بھی احتیاط برتنے کی ہدایت کی ہے۔ اس کے علاوہ جو ممالک کورونا وائرس سے زیادہ متاثر ہیں ان کے شہریوں کو بھی سیاحتی ویزے جاری نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

WordPress Blog