سندھ ہائیکورٹ بار کا احسن اقدام، خواتین وکلا کو موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ

Published on March 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 195)      No Comments

کراچی: (یواین پی) ہائیکورٹ بار سندھ نے خواتین کیلئے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے تیس خواتین وکلا کو موٹر سائیکلیں دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان وکلا خواتین میں موٹر سائیکلیں تقسیم کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ میں خواتین وکلا کو موٹر سائیکل دینے کیلئے قرعہ اندازی کی تقریب میں ہائیکورٹ بار کے صدر ضیاء مخدوم، وکلا اور ججز نے شرکت کی۔ تقریب میں موٹر سائیکلوں کیلئے 30 خوش نصیب خواتین وکلا کے نام فائنل کیے گئے۔چیف جسٹس پاکستان گلزار احمد خواتین وکلا میں چھ مارچ کو موٹر سائیکلیں تقسیم کریں گے۔ قرعہ اندازی میں نام نکلنے پر خواتین وکلا کی خوشی دیدنی تھی۔سندھ ہائیکورٹ کے ججز نے بار کے اقدام کو سراہا اور خواتین وکلا کو تجویز دی کہ وہ ٹریننگ اور ہیلمٹ کے بغیر موٹر سائیکل نہ چلائیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题