رہائشی عمارت گرنے کا معاملہ، وسیم اختر نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا

Published on March 6, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 206)      No Comments

کراچی(یواین پی) کراچی کے علاقہ گولیمار میں رہائشی عمارت گرنے کے معاملے پر میئر کراچی وسیم اختر نے حکومت سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بہت جلد آپریشن مکمل کر لیا جائے گا، ہسپتالوں میں ڈاکٹرز موجود ہیں جس کے بعد آنے والے مریضوں کے علاج کا سلسلہ جاری ہے۔مزید بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں حکومت کو لکھ لکھ کر تھک گیا ہوں کہ آ پ غیر قانونی عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں ایسے واقعات پیش آ رہے ہیں۔ اب وزیراعلیٰ پنجاب کو ہماری بات کو سمجھنا ہو گا اور بلنڈنگ کنٹرول کے خلاف سخت ایکشن لینا ہو گا ورنہ یہ کام اسی طرح چلتا رہے گا۔وسیم اختر کا کہنا تھا کہ متاثرہ لوگوں سے ہر قسم کا ممکن تعاون کیا جا رہا ہے، ملنے تلے لوگوں کی فہرست بنا کر انہیں نکالنے کا عمل جاری ہے۔اگر ضرورت پڑی تو لوگوں کے لئے متبادل رہائش کا بھی انتظام کریں گے۔ابھی تک کی تفصیلات کے مطابق اس واقعہ میں 18 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ یاد رہے کہ عمارت گرنے کا واقعہ کراچی کے علاقہ رضویہ میں پیش آیا جہاں ایک 3 منزلہ عمارت گر گئی تھی۔اہلیان محلہ کا کہنا تھا کہ عمارت میں دراڑیں آگئی تھیں جس کے بعد کسی بھی وقت اس کے گرنے کا خطرہ لاحق رہتا تھا۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Free WordPress Theme