مردان اور چارسدہ میں اس وقت ایک بھی کورونا مریض موجود نہیں

Published on July 11, 2021 by    ·(TOTAL VIEWS 218)      No Comments

مردان (یواین پی) ملک کے 2 اضلاع میں کورونا کیسز کی شرح اب بھی صفر۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملک بھر میں مہلک وبا کورونا وائرس وبارہ پھیلنے لگا ہے جس کے بعد ماہرین نے ملک میں کورونا کی چوتھی لہر کے خدشے کا اظہار کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ تقریباً پورے ہی ملک میں کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، لیکن خیبرپختوںخواہ کے اضلاع مردان اور چارسدہ میں اس وقت ایک بھی کورونا مریض موجود نہیں۔ملک میں کورونا کی صورتحال کے حوالے سے نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1 ہزار 828 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 35 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، مزید 912 کورونا مریض شفایاب ہو گئے، مثبت کیسز کی شرح 4 فیصد تک پہنچ گئی۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے افراد کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہو گئی، کل کورونا مریضوں کی تعداد 9 لاکھ 71 ہزار 304 ہو چکی ہے۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 36 ہزار 454 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 2 ہزار 49 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ کل 9 لاکھ 12 ہزار 295 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress主题