بھارت میں سکھوں نے گورونانک شاہی کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی

Published on March 9, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 243)      No Comments

دہلی(یواین پی) بھارتی سکھوں نے اس مرتبہ گورونانک شاہی کیلنڈر پر عمران خان کی تصویر لگا دی ۔سکھ رہنماؤں کا نے کیلنڈر شائع کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تصویر لگا دی اور “شکریہ پاکستان” لکھ دیا۔ اس پر پاکستانی سکھ رہنما اور پارلمیانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تصویر لگانے کا مقصد بھائی چارے کا پیغام دینا تھا اور ہمیں اس پر فخر ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دنیا بھر میں جو بھی بھائی چارے اور امن کے لئے آواز اٹھائے گا، لوگ اسے عزت دیں گے۔یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے بھارتی سکھوں کے دل میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ عمران خان نے کچھ عرصہ قبل بھارتی سکھوں کے لئے کرتارپور راہداری کا افتتاح کر دیا تھا جس کے بعد بھارتی سکھ پاکستان کی حدود میں موجود کرتارپور راہداری کا دورہ کر سکتے ہیں اور اپنے مقدس مقامات پر جا کر عبادت کر سکتے ہیں۔عمران خان کی ان اقدامات کے بعد دنیا بھر کے سکھوں کی جانب سے ان کی تعریفوں کے پل باندھے جا رہے ہیں۔اس وقت بھارت کی جانب سے شہریت کے نئے قانون میں جہاں مسلمانوں کو شہریت دینے سے انکار کر دیا گیا ہے، وہاں ہی عمران خان کے اقدامات کی وجہ سے بھارت میں موجود سکھوں کی جانب سے عمران خان کے احترام میں ان کے گورونانک شاہی کیلنڈر پر پاکستانی وزیراعظم کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔۔سکھ رہنماوں کا نے کیلنڈر شائع کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کی کرتارپور راہداری کے افتتاح کی تصویر لگا دی اور شکریہ پاکستان لکھ دیا۔اس پر پاکستانی سکھ رہنما اور پارلمیانی سیکرٹری اقلیتی امور مہندر پال سنگھ کا کہنا تھا کہ عمران خان کی تصویر لگانے کا مقصد بھائی چارے کا پیغام دینا تھا اور ہمیں اس پر فخر ہے

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress Blog