سوہا علی خان کا شادی کے بعد فلمی زندگی میں واپسی کا اعلان

Published on February 25, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 605)      No Comments

06
ممبئی (یو این پی) بالی وڈ اداکارہ سوہا علی خان نے پیا گھر سدھارنے کے بعد فلمی زندگی میں دوبارہ واپس آنے کا اعلان کردیا۔ یواین پی کے مطابق ایک پرموشنل تقریب کے دوران سوہا علی خان سے پوچھا گیا کہ وہ شادی کے بعد فلمیں کریں گی تو اس پر انہوں نے کہا کہ آپ یقیناً مجھے فلموں میں دیکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی ایک ایکشن فلم کی عکسبندی میں حصہ لیں گی۔جس میں انہیں سنی دیول کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا ہے۔ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ بھی فلموں میں کام کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم دو فلموں میں کام کرچکے ہیں، وہ ایک اچھے اداکار ہیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Themes

WordPress主题