پٹرول کی نئی قیمت 96روپے60پیسےہوگی

Published on March 25, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 354)      No Comments

اسلام آباد (یواین پی) پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 ماہ کیلئے کمی کرنے کا فیصلہ، وزارت خزانہ نے پیٹرول، ڈیزل اور مٹی کے تیل کی فی لیٹر 15 روپے کی کمی کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے اطلاق کیلئے یکم اپریل تک کا انتظار نہیں کیا جائے گا۔وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق رات 12 بجے سے کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی 3 ماہ کیلئے کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی فی لیٹر قیمت میں 15 روپے کی کمی کی جائے گی۔ 15روپےکی ممکنہ کمی سےپٹرول کی نئی قیمت 96روپے60پیسےہوجائےگی۔ ڈیزل کی قیمت 15روپےممکنہ کمی کےبعد107روپے25پیسےپرآ جائے گی۔مٹی کاتیل15 روپےممکنہ سستاہونےکےبعد77روپے 45پیسےکاہوجائے گا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری وزارت خزانہ کوارسال کر دی گئی ہے۔ وزارت خزانہ سے پٹرول،ڈیزل،مٹی کےتیل کی قیمت15روپےکم کرنےکی منظوری دینےکی سفارش کی گئی۔ وزارت خزانہ،وزیراعظم سےمنظوری کےبعد اب نئی قیمتیں فوری نافذ کر دی جائیں گی۔ اس سے قبل وزیراعظم نے منگل کے روز نے اعلان کیا کہ ہم نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپیہ رکھا ہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题