برطانوی وزیراعظم بورس جانسن بھی کورونا کی لپیٹ میں آگئے

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 204)      No Comments

لندن (یواین پی )برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم بورس جانس میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں سے علامات ظاہر ہو رہی تھیں جس پر ان کا ٹیسٹ کروایا گیا جو کہ اب مثبت آ گیاہے جس کے بعد وہ قرنطینہ میں چلے گئے ہیں ، بورس جانسن عالمی سطح پر کسی بھی ملک کے پہلے سربراہ ہیں جن میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل جسٹسن ٹریڈو کی اہلیہ میں میں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی ۔بورس جانسن قرنطینہ میں رہتے ہوئے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے اور ویڈیو لنکس کے ذریعے معاملات کو دیکھیں گے ۔برطانیہ کے فنانس منسٹر اور ہیلتھ منسٹر بھی خود کو قرنطینہ میں کر سکتے ہیں کیونکہ وہ دونوں وزیر بورس جانسن کے ساتھ سیاسی امور میں مصروف تھے ۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

Free WordPress Themes