کوٹلی پولیس کا نوجوانوں پر تشدد،نوجوان بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گرکر جاں بحق

Published on March 27, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 287)      No Comments

کوٹلی(یو این پی) کوٹلی پولیس کا نوجوانوں کے ہجوم پر تشدد،نوجوان بھاگتے ہوئے گہری کھائی میں گر جاں بحق ہو گیا ِ،آزادکشمیر میں پولیس کے خوف سے جاں بحق ہونے والا ذیشان دوسرا نوجوان ہے اس سے قبل باغ کا 24سالہ صدام پولیس سے بچنے کی کوشش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا تھا ،کوٹلی میں ذیشان کے ورثانے ناش شہید چوک میں رکھ کر دھرنا دیا ڈپٹی کمشنر کوٹلی اور ایس پی کوٹلی کو تبدیل کر کہ نوجوان پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آردرج کرنے کا مطالبہ کیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوٹلی پولیس نے دفہ144کے نفاذ کے پیش نظر نوجوانوں کے ہجوم پر تشدد کیا جس سے ذیشان نامی نوجوان پولیس سے بھاگنے کی کوشش میں گہری کھائی میںگر کر جاں بحق ہو گیایہ آزاد کشمیر میں پولیس کی دہشت سے جاں بحق ہونے والا دوسرا نوجوان ہے اس سے قبل باغ کے علاقے تھمب سے تعلق رکھنے والا 24سالہ صدام کوہالہ کے قریب پولیس سے نظر بچا کر آزاد کشمیر میں داخل ہونے کی کوشش میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا تھا یاد رہے کہ آزاد کشمیر میں کرونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی جبکہ پولیس کی دہشت سے دو نوجوان جاں بحق ہو گے ہیںکوٹلی میں ذیشان کے ورثاہ نے بعد نماز جمعہ ضلع کچہری میں ناش رکھ کر دھرنا دیا اور نوجوانوں پر تشدد کرنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف ایف آئی آردرج نہ ہونے تک نعش نہ دفنانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes