ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خبروں کی اشاعت پر صحافی رانا نواز پر تشدد

Published on March 29, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 236)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی)ذخیرہ اندوزوں کے خلاف خبروں کی اشاعت پر نوجوان صحافی رانا نواز پر ذخیرہ اندوزوں کا تشدد ،مقدمہ درج۔ ڈی پی او اوکاڑہ کا واقعہ کانوٹس ملزمان کی گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی۔ کسی بھی صحافی پر زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ترجمان پولیس ۔تفصیلات کے مطابق اخترآباد کے نوجوان صحافی رانا نواز نے گز شتہ روز ذخیرہ اندوزوں کے خلاف رپورٹنگ کی جس پر اے سی رینالہ نے بھاری جرمانے اور مقدمات درج کیے۔ جس کی رنجش پر ذخیرہ اندوزوں نے ہم مشورہ ہوکر کر رانا نواز پر تشدد کیا ۔ پولیس تھانہ صدر رینالہ نے رانانواز احمد کی درخواست پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ہوئے ڈی ایس پی رینالہ کی سربراہی میں میں ٹیم تشکیل دے دی جو ملزمان کو فوری گرفتار کرکے واقعے کی انکوائری کرے گی ترجمان پولیس کے مطابق پولیس کسی بھی صحافی کے ساتھ زیادتی برداشت نہیں کرے گی۔ صحافیوں کے ساتھ زیادتی کرنے والے ملزمان کے خلاف بلاتفریق کارروائی کی جائے گی

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

WordPress Themes