ملک میں ایک ہی دن میں 37مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 326)      No Comments


لاہور (یواین پی) پاکستان میں کورونا وائرس کے مریض تیزی سے صحتیاب ہونے لگے ہیں اور گزشتہ روزملک میں ایک ہی دن میں 37مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق آج خیبرپختونخوا میں 8، بلوچستان میں 17، سندھ میں 8 اور پنجاب میں 4مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو چلے گئے۔ آج پی کے ایل آئی لاہور سے 3 جبکہ میو ہسپتال سے 1مریض صحتیاب ہوکر گھر چلا گیا ہے۔اس کے علاوہ بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی کنے بتایا کہ كورونا وائرس کے 17مریضوں کو مکمل صحتیابی کےبعداسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا ، مریضوں کو صحت یاب ہونے پر شیخ زید اسپتال سے ڈسچارج کیاگیا۔ لیاقت شاہوانی کا کہنا تھا کہ تمام 17مریضوں کےٹیسٹ 2 بار کئےگئے دونوں بار رپورٹ منفی آئے، ملک میں کرونا کے ایک ساتھ صحتیاب ہونے والی مریضوں کی یہ سب سے بڑی تعداد ہے۔دوسری جانب خیبرپختونخوا میں کورونا کے مزید 8مریض صحتیاب ہوگئے ہیں۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا اجمل وزیر نے بتایا ہے کہ کورونا کے ٹیسٹ پازیٹو آنے والے 15افراد میں سے 8صحتیاب ہوگئے ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ 15افراد کے کورونا وائرس کے ٹیسٹ پازیٹو آئے تھے ان میں سے 8افراد صحتیاب ہوگئے ہیں اور اب انکا کورونا ٹیسٹ نیگیٹو آگیا ہے۔خیال رہے پاکستان میں کوروناوائرس کےمریضوں کی تعداد1914ہوگئی جبکہ وائرس سےاموات کی تعداد26 ہے اور ، کوروناوائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد58ہوگئی تھی جن میں اب اضافہ ہوگیا ہے۔خیال رہے کہ اس وقت پنجاب میں 652 ،بلوچستان میں 153 ، خیبرپختونخوا میں 221 ، سندھ میں 676 اور آزاد جموں و کشمیر میں مریض موجود ہیں۔ جبکہ گلگت بلتستان میں 146 کورونا مریض موجود ہیں۔ ڈاکٹر ظفرمرزا کے مطابق ملک میں اس وقت 15ہزار سے زائد مشتبہ افراد موجود ہیں جن کے ٹیسٹس کیے جارہے ہیں۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Themes

Weboy