میر جاوید الرحمن کی وفات سے اردو صحافت کا گراں قدر باب بند ہوگیااعجاز الحق

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 245)      No Comments

ہارون آباد (یو این پی) پاکستان مسلم لیگ ضیاءکے سربراہ چودھری محمد اعجاز الحق نے کہا کہ روزنامہ جنگ / اخبار جہاں کے پرنٹر ، پبلشر میر جاوید الرحمن کی وفات سے اردو صحافت کا گراں قدر باب بند ہوگیا ۔ انہوں نے اپنے والد ِ گرامی میر خلیل الرحمن کے صحافتی مشن کو نہ صرف آگے بڑھایا بلکہ میڈیا کے حوالے سے نئی بلندیوں کو ہمکنار کیا۔ تحریک نفاذ اردو پاکستان کے عطاءالرحمن چوہان نے مرحوم میر جاوید الرحمن کی اعلیٰ صحافتی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی اردو زبان کیلئے قومی اور بین الاقوامی خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔ پاکستان مسلم لیگ ن اوور سیز کے جنرل سیکرٹری ، پی ایم ایل این بہاول پور ڈویژن کے صدر ، مقامی ایم این اے نور الحسن تنویر نے قیام پاکستان میں روزنامہ ”جنگ“اور میر جاوید الرحمن کی خدمات کو ناقابل فراموش قرار دیا۔ جو نامساعد حالات اور جبر کی پابندیوں میں بھی سینہ تان کر کھڑے رہے اور حالات سے سمجھوتہ نہ کیا۔ ن لیگ کے رہنماءنے کہا کہ میر شکیل الرحمن کے خلاف ربع صدی پرانا بے بنیاد مقدمہ نکال کر موجودہ حکمرانوں کو خوش کرنے کے لئے نیب کا یکطرفہ احتساب انتقام بن کر رہ گیاہے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress Blog