اوکاڑہ ،ایک ماہ قبل کا اندھا قتل ٹریس ، ملزم ساتھی سمیت گرفتار

Published on April 1, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 281)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی) ایک ماہ قبل کا اندھا قتل ٹریس کر لیا گیا ملزم او ر اس کا ساتھی گرفتارکر لیا گیا ملزم نے پسندکی شادی کرنے کے لیے لڑکی کے منگیتر کو فائر ما ر کر ہلاک کردیا تھا اندھا قتل ٹریس کرنے پر ڈی پی او اوکاڑہ کی پولیس ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا. اعلا ن ایس پی انویسٹی گیشن شمس الحق درانی کے مطابق ایک ماہ قبل تھانہ صدر اوکاڑہ کی حدود میں چک نمبر 6/4ایل کے رہائشی ارشاد ولد محمد
حسین کو رات 2 بجے نا معلوم نے فائر مار دیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دم توڑ گیا اطلاع ملنے پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک خود موقع پر پہنچ گئے اور ایس ڈی پی او صدر سرکل سلیم احمد رتھ کی نگرانی میں ایس ایچ او صدر اوکاڑہ رانا عمران ٹیپو کی قیادت میں ٹیم تشکیل دیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔پولیس ٹیم نے روائتی اور سائنسی بنیا دو ں پر تفتیش شروع کی فرانزک سائنس لیبارٹری اور دیگر زرائع سے ٹھوس شواہد اکٹھے کر تے ہوئے پولیس نے مبینہ قاتل محمد سعود اور اس کے ساتھی وسیم کو گرفتار کر لیا نا قابل تردید شواہد کی بنیاد پر محمد سعود نے اپنے جرم کا اعتراف کر لیا دوران تفتیش ملزم نے بتایا کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی کی منگنی مقتول ارشاد سے ہو گئی تھی جس کو راستے سے ہٹانے کے لئے اس نے اپنے دوست وسیم سے منصوبہ بندی کے تحت مقتول ارشاد کو موت کے گھاٹ اتار دیا مبینہ قاتل قریبی گاؤں 7/4ایل کا رہائشی ہے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نےپولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیااور امید ظاہر کی کہ تفتیشی افسران جدید آلات اور دستیاب وسائل سے مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لئے اپنے فرائض سرانجام دیتے رہیں گے اور کورونا کے ساتھ ساتھ معاشرہ سے جرائم کے خاتمہ کے لئے اپنا کردار اداکرتے رہیں گے۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Weboy