تھانہ صدر واہ کینٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ڈکیت گروہ کی پہلی سلامی،ہزاروں روپے لوٹ لئے گئے

Published on June 18, 2015 by    ·(TOTAL VIEWS 470)      No Comments

crime
ٹیکسلا(یو این پی)تھانہ صدر واہ کینٹ میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو ڈکیت گروہ کی پہلی سلامی ،تھانہ صدرواہ کینٹ کی حدود میں ڈکیتی کی دلیرانہ واردات میں چھ مسلح ڈاکووں نے دکانوں میں موجود افراد کوگن پوائنٹ پر یرغمال بناکرہزاروں روپے لوٹ لئے،تفصیلات کے مطابق چھ مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر سوار تھانہ صدر واہ کینٹ باہتر موڑ کے قریب سپیئر پارٹس کی دکانوں می ں گھس گئے،مالکان دکانات پیرظہورالٰہی اورغلام حسین کے مطابق تین افراد نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے جبکہ تین ڈاکو بغیر ہیلمٹ کے تھے انھوں نے دکان میں گھستے ساتھ ہی وہاں موجود افراد کو گن پوائنٹ پر لے لیا،جبکہ دکانوں میں موجود ہزاروں روپے نقدی لوٹ لی، جبکہ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے،ادہر تاجروں نے واقعہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی میڈیا کو بتایا گیا کہ تھانہ صدر موقع واردات پر ایک گھنٹے تاخیر سے پہنچی جبکہ تھانہ صدر واہ کینٹ چند قدم پر واقع ہے،تاجر عدم تحفظ کا شکار ہیں پولیس انھیں تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام نظر آرہی ہے یاد رہے کہ تھانہ صدر واہ کینٹ کے ایس ایچ او ثنا اللہ نیازی کو دو روز قبل ہی چوہدری نثار علی خان کی ٹیکسلا آمد پر انکی شکائت ہونے پر معطل کیا گیا تھا جبکہ انکہ جگہ کینٹ ٹیکسلا میں تعینات سب انسپکٹر عمران عبا س نے نئے ایس ایچ او کا چارج سنبھالا تھا ،جن کی بطور ایس ایچ او تعیناتی کے ساتھ ہی تھانہ کی ناک کے نیچے ڈکیتی کی دلیرانہ واردات رونما ہوئی ، ادہر تھانہ ٹیکسلا کے علاقہ جیون روڈ پر ٹیکسلا کے مقامی صحافی کے مقفل گھر کے تالے توڑ کت چوروں نے گھر کا صفایا کردیا ، واقعہ ٹیکسلا واہ کینٹ یونین آف جرنلسٹس نے احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا صحافیوں کا کہنا تھا کہ نامعلوم چوروں کو فوری گرفتار کر کے مال مسروقہ برآمد کرایا جائے ، ادہر زندگی بھر کی جمع پونچی لٹنے پر مقامی صحافی نے بتایا کہ وہ دفتر میں تھا جبکہ اہل خانہ سسرال گئے ہوئے تھے جب میں رات کو گھر واپس لوٹا تو تالے ٹوٹے ہوئے اور سارا سامان بکھرا پڑا تھا ، انھوں نے بتایا کہ گھریلو قیمتی سامان سمیت ایل سی ڈی ، کمپیوٹر ، اور طلائی زیوارت جن کی کل مالیت ڈھائی لاکھ کے لگ بھگ ہے چوروں نے لوٹ لیا ، صحافیوں نے الٹی میٹم دیا کہ اگر دو روز میں سامان برآمد نہ کیا گیا تو صحافی برادری انتہائی احتجاج پر مجبور ہوگی۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Weboy