حکومتی تعمیرو ترقی کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں مدثر ریاض ملک ڈپٹی کمشنر جھنگ

Published on August 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 357)      No Comments

جھنگ(یواین پی)ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے کہا ہے کہ حکومتی تعمیرو ترقی کے ثمرات عوام کو پہنچنا شروع ہو گئے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی کے توسیعی منصوبے کی تکمیل سے مریضوں کو فوری اور بہتر علاج معالجہ کی سہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے انقلابی بہتری پیدا ہوئی ہے۔یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے شعبہ میڈیکل ایمرجنسی میں16بیڈ پر مشتمل نئے توسیعی وارڈکے افتتاح کے موقع پر کہی۔اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ حبیب احمد بٹراور ہسپتال کے دیگر انتظامی افسران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہسپتال کے دیگر مختلف شعبہ جات کی تعمیروترقی کے کاموں سے خوشگوار ماحول پیدا ہوا ہے اورمریض کم وقت میں علاج معالجہ کی بہترین سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔انہوں نے ہسپتال انتظامیہ اور نرسنگ سٹاف کوڈیوٹی کے دوران مریضوں سے حسن سلوک، وقت کی پابندی اور نظم ونسق کو برقرار رکھنے کی ہدایات بھی جاری کیں۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کا تفصیلی جائزہ لیااور زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالہ سے معلومات حاصل کیں۔

Readers Comments (0)




WordPress Blog

WordPress Blog