زکیر احمد بھٹی نے لاجواب کہانی لکھی شائقین کو یہ ڈرامہ سیریل پسند آئے گا اور مدتوں یاد رہے گا
لاہور (یواین پی) ڈرامہ سیریل ”چراغ“ بہترین کہانی پر مبنی ہے ڈرامہ سریل کی کہانی معاشرے میں رہنے والوں کی بھر پور عکاسی کرتی دکھائی دے گی ڈرامہ سیریل ”چراغ“ انڈسٹری کے لئے ہوا کا تازہ جھونکا ثابت ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ شیرل ضیاءنے ایک انٹرویو کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ معروف ہدایتکار ساجد علی ساجد کی ڈائریکشن نے ڈرامے کو چار چاند لگا دئیے ہیں ڈرامہ رائٹر و پروڈیوسر زکیر احمد بھٹی نے سٹوری لکھتے ہوئے ایک ایک پہلو کو مدنظر رکھا اور لاجواب کہانی لکھی شائقین کو یہ ڈرامہ سیریل نہ صرف پسند آئے گا بلکہ مدتوں یادبھی رہے گا ڈرامہ سیریل ”چراغ “کے معاون پروڈیوسرز ڈاکٹر بی اے خرم اور آمنہ منظور ہیں ڈرامہ کے ڈی او پی اور ایڈیٹر سلمان ساجد ہیں پوسٹ پروڈکشن کا کام المراد پروڈکشن اینڈ آرٹ اکیڈمی پر کیا گیا ڈرامہ سیریل جلد پہچان پاکستان نیوز چینل اور فلک ٹی وی پر آن ایئر ہوگا۔