وزیر اعلی پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں عرفان دولتانہ

Published on January 5, 2016 by    ·(TOTAL VIEWS 521)      No Comments

dco
وہاڑی( یواین پی)ایم پی اے عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب تعلیم اور صحت کے شعبہ میں ترقی پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں وہاڑی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن کے منصوبہ کی تکمیل پر مارچ میں وزیر اعلی پنجاب ہسپتال کا افتتاح کرینگے یہ بات انہوں نے ڈی سی او وہاڑی کے کمیٹی روم میں ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی وہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے اجلاس میں ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر ناصر جمال ہوتیانہ ، ایم این اے محترمہ تہمینہ دولتانہ ،ممبران صوبائی اسمبلی میاں محمد ثاقب خورشید، چودھری ارشاد احمد ارائیں ،چودھری محمد یوسف کسیلیہ اور مسز شمیلہ اسلم،ای ڈی او فنانس اینڈ پلاننگ محمد غیاث ، ای ڈی او زراعت چودھری مشتاق علی ، ای ڈی او ہیلتھ ڈاکٹر افضل بشیر، ڈی او بلڈنگز ساجد تنویر اور دیگر اداروں کے سربراہان شریک تھے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ایم پی اے میاں عرفان دولتانہ نے کہا کہ اس وقت پنجاب حکومت کی طرف سے ضلع میں 18ارب25کروڑ روپے سے زائد کے94منصوبوں پر کام جاری ہے افسران ان منصوبوں کی مقررہ مدت میں تکمیل کو اعلی تعمیراتی معیار برقراررکھتے ہوئے مکمل کرائیں اجلاس میں ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے بتایا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں محمد شہباز شریف مارچ کے مہینہ میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال وہاڑی کی نئی عمارت کا افتتاح کریں گے اس لیے عمارت کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے ایکسیئن پراونشل بلڈنگز نے بتایا کہ منصوبہ کی تکمیل کے لیے43ملین کے فنڈز درکار ہیں ملنے پر فوری کام مکمل کر ا دیا جائیگا محترمہ تہمینہ دولتانہ نے مزید بتایا کہ وہاڑی میں کھیلوں کی سرپرستی کرتے ہوئے نوجوانوں کے لیے سپورٹس کمپلیکس کے لیے وزیر اعلی پنجاب نے ان کی درخواست پر 80کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی ہے اس منصوبہ میں سٹیڈیم میں الیکٹرانک لائبریری بھی تعمیر کی جائیگی انہوں نے کہا کہ لڈن وی ٹی آئی کی منتقلی نہیں ہونے دیں گے لڈن کے نوجوانوں کو فنی تربیت کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے عمارت کی تعمیر و مرمت جلد شروع کرائی جائیگی اجلاس میں ایم پی اے چودھری ارشاد احمد ارائیں نے نشاندہی کی کہ بوریوالا میں عرصہ دراز سے فراہمی آب کے منصوبہ کے تحت نصب22ٹیوب ویل غیر فعال ہیں اور عوام پینے کے صاف پانی کو ترس رہے ہیں ٹی او آئی اینڈ ایس بوریوالا نے بتایا کہ ٹی ایم اے نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے ساتھ مل کر ٹیوب ویلوں کامعائنہ شروع کر رکھا ہے13ٹیوب ویل چیک کئے جا چکے ہیں باقی9کی چیکنگ کے بعد ان ٹیوب ویل کو ٹی ایم اے بوریوالا اپنا لے گی اور ان سے شہریوں کو پانی کی فراہمی شروع کر دی جائیگی ۔ارشاد احمد ارئیں نے مزید بتایا کہ بوریوالا شہر کی اہم سڑک کی تعمیر کو ادھورا چھوڑ دیا گیا ہے عوام پریشانی کاشکار ہیں جبکہ ضلعی محکمہ شاہرات خاموش ہے ڈی سی او نے فوری اس سڑک پر کام شروع کرانے اور تاخیر کی تحقیقات کا حکم دیا ایم پی اے چودھری محمد یوسف کسیلیہ نے نشاندہی کی کہ گگو منڈی میں تعطل کاشکار فراہمی آب کے منصوبہ کو فعال کرنے کے لیے ٹی ایم اے بوریوالا کو8ماہ سے فنڈز فراہم کئے جا چکے ہیں لیکن ٹی ایم اے حکام لیت و لعل سے کام لے رہے ہیں ڈی سی او ناصر جمال ہوتیانہ نے اس منصوبہ کی بھی فوری انکوائری کا حکم دیا۔ایم این اے تہمینہ دولتانہ نے نساندہی کی کہ چک نمبر172/ڈبلیو بی میں نکاسی آب کے منصوبہ میں نکاسی کا راستہ نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گاؤں کی مسجد کے سامنے کھڑا رہتا ہے ڈی سی او نے محکمہ پبلک ہیلتھ کے حکام سے دو روز میں جواب طلب کر لیا اجلاس میں دانش سکول، ریسکیو 1122، بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی سب کیمپس وہاڑی ، ہائر ایجوکیشن کے دیگر منصوبوں سمیت شاہرات کی تعمیر کا کام کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا

Readers Comments (0)




WordPress Blog

Premium WordPress Themes