مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے لہذامذہبی رہنما حکومت کا ساتھ دیں‌ ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید

Published on April 5, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 264)      No Comments

اوکاڑہ (یواین پی ) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے پنجاب بھر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہے جس میں مذہبی اجتماعات پر پابندی ہے اس سلسلہ میں مذہبی رہنما حکومت کا ساتھ دیتے ہو ئے مجالس،محفل میلا د حتیٰ کہ پنجگانہ نماز اور جمعہ کی نماز کے موقع پر بڑے اجتماعات سے گریز کیا ہے اپریل میں مسیحی برادری کا سالانہ بڑا مذہبی تہوار ایسٹرمنایا جاتا ہے ہمارے مسیحی برادری کو اس موقع پر قربانی دینا ہو گی اور بڑے اجتماعات منعقد کرنے سے اجتناب کرنا ہو گا تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ایسٹر کے حوالے سے جہا ں مذہبی اجتماع منعقد ہو سکے اور ساتھ ہی کروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور حفاظتی تدابیر کو بھی ملحوظ خاطر رکھا جائے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے مسیحی برادری سے توقع ظاہر کی ہے کہ جس طرح ہر مشکل گھڑی میں انہوں نے پاکستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کیا ایسٹر کے موقع پر اسی جذبے سے ہی تعاون کریں گے۔

Readers Comments (0)




Weboy

WordPress主题