بھارت مسئلہ کشمیر پر ہٹ دھرمی ترک کرے؛میر واعظ

Published on January 3, 2017 by    ·(TOTAL VIEWS 490)      No Comments


سرینگر (یو این پی): کل جماعتی حریت کانفرنس ’’ع‘‘ گروپ کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے لہذا مسئلے کے حل کے لئے نئی دہلی کو اسلام آباد کی مذاکراتی پیش کش کا مثبت ردعمل دکھانا چاہئے۔ اپنے ایک بیان میں میر واعظ نے کہا کہ بھارتی قیادت جنوبی ایشیا کے لاکھوں لوگوں کی بہتری کے لئے اسلام آباد کی مذاکراتی پیش کش کا مثبت جواب دیتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ ستر سالوں سے حل طلب مسئلہ کشمیر کا پائیدار حل نکالے انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے اپنی ہٹ دھرمی ترک کر دے اور خطے میں امن کے لئے اپنا اہم کردار ادا کرے ۔ انہوں نے یاسین ملک کی گرفتاری اور ان کی جیل منتقلی کی بھری شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقوام کٹھ پتلی انتظامیہ کے جمہوری اقدار کے احترام کے دعووں کو جھوٹ ثابت کرنے کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔

Readers Comments (0)




WordPress主题

Free WordPress Theme