شوبز سے منسلک بے روز گارافراد کی مالی مدد کی جائے ایم اے ٹھاکر

Published on April 14, 2020 by    ·(TOTAL VIEWS 171)      No Comments

تھیٹرز بند ہونے سے فنکار،رائٹرز،ڈائریکٹرزو دیگر افرادبے روزگارہو چکے ہیں
لاہور(یواین پی) حکومت وقت نے کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لئے لاک ڈاﺅن کیا جس میں تھیٹرز بھی بند کر دیئے گئے تھیٹرز بند ہونے سے تھیٹرز سے منسلک فنکار،رائٹرز،ڈائریکٹرزو دیگر افراد جن کا ذریعہ معاش ہی شوبز سرگرمیاں تھیں وہ سب بے روز گار ہو چکے ہیں بے روزگاری سے گھروں میں فاقہ مستیوں کے ڈیروں نے مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے ان خیالات کا اظہار اداکار ایم اے ٹھاکر کامیڈین نے یواین پی سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے وزارت ثقافت ،حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ لاک ڈاﺅن کے حالات میں شوبز سے منسلک بے روز گارافراد کی مالی مدد کی جائے تاکہ ان کی پریشانیوں میں کمی واقع ہواوروہ زندگی کے شب وروز بہتر طریقہ سے بسر کریں

Readers Comments (0)




Weboy

Free WordPress Themes