کراچی ‘ شہریوں کو مردہ جانور کا گوشت کھلایا جانے لگا

Published on April 7, 2019 by    ·(TOTAL VIEWS 405)      No Comments

کراچی (یواین پی )کراچی کے شہریوں کو مردہ جانور کا گوشت کھلایا جانے لگا،شرافی گوٹھ میں قائم سلاٹر ہاؤس چلانے والا شخص علاقہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھاری رشوت دیتا ہے ، تفصیلات کے مطابق شرافی گوٹھ تھانے کے علاقے نیک محمد گوٹھ (دہی شرافی گوٹھ) سنگر چورنگی کے پاس جرائم پیشہ مافیا نے پولیس کی آشیرباد سے غیر قانونی سلاٹر ہاؤس قائم کر رکھا ہے یہ مردہ اور بیمار جانوروں کا سلاٹر ہاوس شاھد عرف راجو نامی شخص چلاتا ہے مضرِ صحت جانوروں کا سلاٹر ہاوس چلانے والا شخص ہفتہ وار بھاری رشوت علاقہ DSP اور SHo کو دیتا ہے اس سلاٹر ہاوس میں بیمار اور مردہ جانوروں کو ذبح کر کے ان کا گوشت فروخت کیا جاتا ہے ان مافیا کے ساتھ چند اور کرپٹ لوگ رشوت کے نوٹوں سے قیمتی انسانی زندگیوں سے کھلواڑ جاری رکھے ہوا ہے ذرائع کے مطابق ،سلاٹر ہاؤس سے لاکھوں روپے ہفتہ ڈی ایس پی اور علاقہ تھانے کے ایس ایچ او کو پہنچاتے ہیں قانون نافذ کرنے والے افسرانِ بالا کے لیئے تشویش کن بات ہی نہیں بلکہ جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کرنے والے قانون کے رکھوالوں کے خلاف محکمہ جاتی کاروائی کرنا بھی چیلنج درپیش ہے۔

Readers Comments (0)




Free WordPress Theme

WordPress Themes