عمران خان سمیت 150 افراد کے خلاف مسجد نبوی میں نعرے بازی پر مقدمہ درج

Published on May 1, 2022 by    ·(TOTAL VIEWS 40)      No Comments

فیصل آباد (یو این پی) فیصل آباد میں شہری کی درخواست پر سابق وزیراعظم عمران خان سمیت ایک سو پچاس افراد پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔فیصل آباد میں مسجد نبوی ﷺ میں نعرے بازی کرنے پر 150 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، تھانہ مدینہ ٹاون میں درج کئے گئے مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان، فواد چودھری، شیخ رشید، شہباز گل، قاسم سوری، راشد شفیق، انیل مسرت کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق مسجدنبوی ﷺمیں پاکستانی زائرین کوہراساں کر کے شعاراسلام کی انجام دہی سے زبردستی روکا گیا، سارا واقعہ سوچی سمجھی سازش کے تحت کیا گیا، شیخ راشد کی قیادت میں 150 افراد کو سعودی عرب بھجوایا گیا۔

Readers Comments (0)




Premium WordPress Themes

Weboy